جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب پولیس نے صوبے میں ’پب جی گیم‘ پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب پولیس نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے پب جی گیم پر پابندی کی سفارش کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں والدہ اور 3 بچوں کا قاتل لڑکا پب جی گیم کا عادی ہے، ملزم نے یہ سوچ کرگولیاں چلائیں کہ

گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قتل کرنےکےبعد گھرکےنچلےحصہ میں سوگیا تھا اور ملزم فیصل آباد کےقریب گاؤں میں چھپا ہوا تھا۔واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ کے علاقہ گجومتہ میں گذشتہ روز خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین، سفاک قاتل بیٹا نکلا پولیس نے گرفتار کرلیا، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس کا نوٹس لینامفید ثابت ہوا پولس نے کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قاتل کو آخرکارگرفتارکرلیا،ملزم خاتون کا اپنا ہی بیٹا اورمقتول بچوں کا بھائی نکلا، زندہ بچ جانے والے بیٹے زین کوآن لائن گیم کھیلنے پر منع کیا گیا جس پراسے غصہ آیا اورخوفناک واردات کر دی،پو لیس نے بتایا زین نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پرماں اور3بہن بھائیوں کو قتل کیا،پولیس نے زین کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے اقبال جرم کرلیا، ملزم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ وہ آن لائن گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی مریض ہوچکا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…