بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

نیب 23سالوں میں سیاستدانوں سے ایک ارب روپے بھی وصول نہ کر سکا ، حیران کن انکشاف

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نیب گزشتہ 23سالوں سے سیاستدانوں سے ایک ارب روپے بھی وصول نہ کر سکا ۔ اس حوالے سے ایک دستاویز سامنے آئی ہے جس میں حیرت انگیز انکشاف کیا گیا ہے کہ نیب گزشتہ تیس سالوں کے دوران سیاست دانوں سے صرف 47کروڑ روپے وصول کر سکا ہے جبکہ ان وصولیوں کی مد میں اخراجات پر زیادہ رقم خرچ ہوئی جبکہ ملکی خزانے میں

صرف 17ملین جمع ہوئے ہیں ۔ نیب نے بدھ کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ایک رپورٹ جمع کرائی گئی، نیب کے رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے ذریعے کی گئی ریکوریوں سے متعلق اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ سیاست دانوں سے کی گئی ریکوری بیوروکریٹس، تاجروں اور دیگر میں سب سے کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق نیب کی جانب سے 54.63 ارب روپے کی مجموعی رقم برآمد کی گئی۔ جس میں سے محض 47 کروڑ روپے سیاست دانوں کے تھے، بیوروکریٹس سے 8.17 ارب روپے، تاجروں سے 24.31 ارب روپے اور دیگر سے 21.68 ارب روپے وصول کیےگئے۔دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، نیب بزنس کمیونٹی کو بڑی عزت و احترام دیتا ہے جو کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کراچی، چیمبر آف کامرس لاہور اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس، فلور ملز ایسوسی ایشن، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن، گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود سے نہ صرف ملاقاتوں کیں بلکہ نیب نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے کیسز ایف بی آر کو بھجوائے ہیں تاکہ انہیں قانون کے مطابق نمٹایا جا سکے اور بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالہ کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر کی زیر نگرانی خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے رہنمائوں نے مسائل کے حل کیلئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی دلچسپی کو بھی سراہا ہے جس سے سب بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔ اس وقت نیب کے ملک کی مختلف احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1237 ریفرنسز زیر سماعت ہیں

جن کی مالیت 1353 ارب روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں نیب نے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 539 ارب روپے ریکور کئے ہیں جو ریکارڈ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام، بڑے پیمانے پر عوام سے لوٹ مار، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ سکینڈل کے خلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں نے متاثرین کو نہ ہی ان کے پلاٹ دیئے

اور نہ ہی ان سے لوٹی گئی رقم انہیں واپس کی، غریب سرمایہ کار اپنی رقوم کی واپسی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں سے اربوں روپے وصول کرکے ان کے متاثرین کے حوالے کئے ہیں۔ لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ، کراچی، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی فرد، جماعت یا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فرض سمجھ کر بھرپور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…