اسلام آباد (این این آئی)موٹر وے پولیس نے شراب کے نشے میں دھت ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہوں پر شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیورز کو چیک کیا جائے گا کیونکہ شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیونگ جان لیوا حادثات کی اہم وجہ ہے۔آئی جی موٹروے پولیس کا
کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس کو شراب کو چیک کرنے والے بریتھ اینالائزر آلے فراہم کییجا رہے ہیں، موٹر وے پولیس ڈرائیورز کو بریتھ اینالائزر کی مدد سے چیک کرے گی۔انعام غنی کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی اور شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔