اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) حکومت اپوزیشن سے جیت گئی سینیٹ میں بھی اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے سینٹ اجلاس میں تحریک پیش کی گئی جہاں ترمیمی بل کے حق میں 43جبکہ مخالفت میں بھی 43ووٹ آئے تاہم چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنے ووٹ تحریک کے
حق میں دے دیا یوںحکومت اسٹیٹ بینکترمیمی بل منظور کروانے میں کامیاب ہو گئی ۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سینیٹ میں حکومت کو ایک اور بڑی کامیابی ملی، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینٹ سے منظور ہو گیاہے۔ فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عدم اعتماد کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے اپنے خلاف ہی عدم اعتماد ہوگیا ہے۔