بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے‘خواجہ سعد رفیق

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیے، ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے، کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے،لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان کے آنے کے بعد کرپشن میں

اضافہ ہوا ،پی ٹی آئی کے ڈونرز اور سپوٹرز کو نوازا گیا ۔ احتساب عدالت کے باہر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ہیں ،ایک ایسی صورتحال بن چکی ہے جہاں اداروں کا کوئی والی وارث نہیں ہے ۔سٹریٹ کرائم میں اضافے کا تعلق مہنگائی اور بے روز گاری سے ہے ۔ ای وی ایم پی ٹی آئی کا الیکشن لوٹنے کا اگلہ منصوبہ ہے ،ای وی ایم پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں،آئینی زمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے انہوں نے 37 اعتراضات اٹھائے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کو کنٹرول کرنے کا حکومت کا پلان ہے ،حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے ۔چوہدری سرور کیخلاف بات نہیں کروں گا ذاتی تعلق ہے اگر احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا ۔پاکستان میں انصاف کا نعرہ ہی انتقام کیلئے لگتا ہے ۔عمران خان کی سوچ ہے کہ اسکا مخالف کسی طرح فنا ہو جائے جو بڑے زوق اور شوق سے تبدیلی لے کر آئے تھے انہیں بھی اس تبدیلی کا مزہ لینے دیں ،میں اپوزیشن کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں،لگتا ہے بلدیاتی الیکشن کی نوبت نہیں آئی گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…