بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

70سال تک حرم مکی میں درس دینے والے عالم ابو زکریاوفات پا گئے

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ کے معروف استاد شیخ ابو زکریا عظیم آبادی کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے شیخ ابو زکریا کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق شیخ

ابو زکریا کا مکمل نام شیخ ابو زکریا یحیی بن الشیخ عثمان بن الحسین عظیم آبادی مکی تھا۔ وہ 70 برس سے مسجد الحرام کے دالانوں میں استاد اور واعظ کی حیثیت سے علمی و دینی علوم کے درس دے رہے تھے۔ ہفتے کے ساتوں دن پڑھاتے تھے۔حرمین شریفین انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ شیخ ابو زکریا 1377ھ مطابق 1957 سے 1390ھ مطابق 1970 تک دارالحدیث الخیریہ مکہ مکرمہ میں پڑھا رہے تھے۔ پھر شیخ عبداللہ بن حمید نے انہیں الحرم المکی سکول میں پڑھانے پر مامور کردیا تھا۔انتظامیہ نے بتایا کہ شیخ ابو زکریا اسلامی عقائد، احادیث مبارکہ، تفسیر اور فقہ کے درس دیا کرتے تھے۔ ان کے ہاتھوں متعدد علما تیار ہوئے۔ ان میں سے کئی ایسے ہیں جو ان دنوں المسجد الحرام کے سکول میں تعلیم دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…