بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

دبئی،پاکستانی کمپنی کے بانی پرمالی بے ضابطگیوں پر13کروڑڈالرجرمانہ عائد

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی کی فنانشیل سروسزاتھارٹی(ڈی ایف ایس اے)نے ابراج گروپ کے سربراہ عارف نقوی پر مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں13 کروڑ ڈالرجرمانہ عایدکرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈی ایف ایس اے نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت عارف نقوی نے اس فیصلے سے اختلاف کیا اور اب فریقین اپنااپنا

مقدمہ فنانشیل مارکیٹ ٹرائبیونل (ایف ایم ٹی)کے سامنے پیش کریں گے۔ڈی ایف ایس اے نے اپنی ویب سائٹ پرجاری کردہ بیان میں کہا کہ مالی جرمانے کی ادائی ایف ایم ٹی کے حتمی فیصلے تک موخرہے گی جبکہ دبئی انٹرنیشنل فنانشیل سنٹر(ڈی آئی ایف سی)میں ابراج گروپ کی کاروباری سرگرمیوں پر پابندی کا نفاذ برقرار رہے گا۔ڈی ایف ایس اے نے کہا کہ عارف نقوی ابراج انویسٹمنٹ لمیٹڈ (اے آئی ایم ایل)کیفنڈزکے غلط استعمال پرسرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے میں جان بوجھ کرملوث تھے۔یہ فرم کیمین جزائرمیں رجسٹرہے مگر ڈی ایف ایس اے نے اس کوکاروبار کی اجازت نہیں دی تھی۔بیان میں کہاگیا کہ عارف نقوی پرعاید کیا گیابھاری جرمانہ ان کے مالیاتی جرائم کی سنگینی کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ان کی ابراج گروپ سے ہونے والی کمائی پرمبنی ہے۔ڈی ایف ایس اے نے ابراج کے سابق ایگزیکٹو وقار صدیق پربھی 12 لاکھ ڈالر جرمانہ عاید کیا ہے اوران پر ڈی آئی ایف سی میں پابندی عاید کردی۔وقارصدیق نے بھی ڈی ایف ایس اے کے اقدام پراختلاف کیا ہے اور ٹرائبیونل کے فیصلے تک ان کے جرمانے پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…