بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس کا سب سے بڑا وار، ایک دن میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ گیا،شرح 11.92فیصد ریکارڈ کی گئی، چوبیس گھنٹوں میںمرید 30افراد چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 8 ہزار 183 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 مریض اس

موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 786 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 192 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 98 ہزار 221 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 353 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 74 ہزار 657 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 68 ہزار 624 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 48 لاکھ 22 ہزار 901 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 5 ہزار 450 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 17 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 175 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 22 لاکھ 42 ہزار 425 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 35 ہزار 965 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 785 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 71 ہزار 925 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 132 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار 300 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 989 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 23 ہزار 648 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 979 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 36 ہزار 465 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 752 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 187 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 580 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 188 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…