اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر توماکورو میں ایک کسان عام سے لباس میں ملبوس گاڑی خریدنے کے لیے مہنگے ترین شوروم پہنچ گیا اور مختلف ماڈلز کی گاڑیاں دیکھنی شروع کر دیں۔ مہندرا شوروم میں گاڑیاںایک مہنگا ترین شو روم ہے ،
شوروم کے سیلز مین نے اسی ظاہری حالت دیکھ کر اس کے ساتھ بدتمیزی کر ڈالی۔ کسان کو وہاں ایک گاڑی پسند آئی، جس پر سیلز مین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس گاڑی کی قیمت 10لاکھ روپے ہے اور تمہاری جیب میں شاید 10روپے بھی نہ ہوں۔یہ سن کرکسان وہاں سے نکلا کچھ دیر بعد 10لاکھ روپے ساتھ لر کر شوروم پہنچ گیا ، کسان نے ضد شروع کر دیااسے جو گاڑی پسند آئی ہے اس کی ڈلیوری بھی آج ہی ہونی چاہیے اور شوروم کا عملہ اس معافی بھی مانگے ۔ شوروم عملے اور کسان کے مابین تلخ کلامی شروع ہو گئی اتنے میں پولیس بھی شوروم پہنچ گئی اور معاملے کو رفع دفع کروادیا ۔ شوروم کا عملہ کسان سے معافی مانگتا جبکہ کسان فوری ڈلیوری نہ ملنے پر گاڑی خریدنے سے انکار کر دیا ۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔