اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ کو اکتوبر میں دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر بدستور تنقید کا سامنا ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے انکار کے 3 ماہ بعد ہی دو درجن کھلاڑیوں کی پاکستان سپر لیگ میں شمولیت ثابت کرتی ہے کہ کرکٹرز کو پاکستان جانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، انگلش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ سمجھ سے باہر تھا۔پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن کراچی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ
شروع ہوگیا۔اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 48 کرکٹرز شریک ہیں جن میں سے 24 کا تعلق انگلینڈ سے ہے ۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ان 24 انگلش کرکٹرز میں 8 ایسے ہیں جو اس وقت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں شریک ہیں اور اس کے اختتام پر پی ایس ایل جوائن کرنے پاکستان آئیں گے۔ان کھلاڑیوں میں کرس جارڈن، لیام لوونگسٹن، ثاقب محمود، جیمز وینس، جیسن روئے، ریکی ٹوپلے، فل سالٹس اور ہیری بروکس شامل ہیں۔