جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

امریکی حکومت کاواشنگٹن میں افغان سفارتخانہ بند کرنے کااعلان

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی حکومت نے ملک میں موجود افغان سفارتکاروں کو مطلع کیا ہے کہ واشنگٹن میں موجود امریکی سفارتخانے اور لاس اینجلس اور نیویارک

میں موجود قونصل خانوں کو بند کردیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان سفارتکاروں کو دئیے جانے والے ایک میمو میں کہاگیاکہ تمام عملے کو حاصل سفارتی استشنی واپس لے لیا جائے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک افغان مشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔سفارتی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی کہ واشنگٹن میں موجود سفارتخانے اور لاس اینجلس اور نیویارک میں موجود قونصل خانوں کو جلد بند کر دیا جائے گا۔افغانستان میں قائم طالبان کی امارات اسلامیہ افغانستان کی حکومت کو اب تک کسی بین الاقوامی حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے مگر ابھی حالیہ دنوں میں طالبان حکام نے یورپی حکام کے ساتھ ناروے میں ملاقات کی ہے۔طالبان کے ساتھ اوسلو مذاکرات میں امریکا، برطانیہ، ناروے، فرانس، جرمنی، اٹلی اور یورپی یونین کے نمائندے شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…