لندن(این این آئی) ایک نوجوان پاکستانی کاروباری شخص برطانیہ میں ایک چائے اڈہ کیفے شروع کرنے والا پہلا شخص بن گیا جو ادائیگی کے لیے مختلف کرنسیاں قبول کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 26 سالہ طیب شفیق نے شیفرڈز بش، ویسٹ لندن میں ویسٹ فیلڈ کے باہر چائے اڈہ کافی شاپ قائم کی ہے جہاں مختلف قسم کی
پاکستانی اور ایشیائی چائے، پراٹھے، بریانی، کباب اور رول فروخت کیے جاتے ہیں۔ٹرک آرٹ سے مزین اور وائٹ سٹی بس اسٹیشن کے بالکل ساتھ واقع چائے اڈہ فوری طور پر مقبول ہو گیا ہے کیونکہ باہر پاکستانی ٹرک آرٹ میں سجی ہوئی رنگ برنگی کرسیاں رکھی گئی ہیں جو عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہی ہیں۔