اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے 8 اوورسیز سینٹر قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز سید طارق الحسن نے ملاقات کی ، اس دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نیایک ماہ کے اندر سمندرپار پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے پالیسی بنائی جائے کیوں کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے 8 اوور سیز سینٹرز قائم کیے جائیں۔