کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوئے۔سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 25 اور 26 جنوری کی درمیان رات کو حملہ کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا اور متعدد زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں تین دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔