جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نے گوادر میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ کے ووکیشنل جج جسٹس جسٹس نذیراحمدلانگو نے گوادر میں اقلیتی برادری کو شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دیدتے ہوئے حکومت بلوچستان کا حکم معطل کردیا۔گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے ووکیشنل جج جسٹس نذیراحمدلانگو کے روبرو

گوادرمیں شراب کی دکانوں کی بندش اور لائسنس کی منسوخی کے خلاف سماعت ہوئی درخواست اقلیتی برادری کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی ہندوبرادری کی جانب سے کیس کی پیروی سینئر قانون دان امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کو سنا گیا اور نہ ہی کوئی نوٹس جاری کیا گیاہے حکومت کی جانب گوادر کے اقلیتی برادری اور ہندوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، حکومت نے لائسنس منسوخ اور کاروبار بند کرکے آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی کی ہے جس پر بلوچستان ہائیکورٹ نے ہندو وں اور اقلیتی برادری کو عبوری طور پر دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی اور حکم دیاکہ گوادر میں آئندہ سماعت پر ہندو و اقلیتی برادری کو وائن شاپس کھولنے کی اجازت ہوگی،عدالت نے حکومت بلوچستان کا حکم بھی معطل کردیا۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے گوادر دھرنے کے شرکاکے مطالبے پر گوادر کے تمام وائن شاپس بند کرنے کے احکامات دیئے تھے یاد رہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے 15دسمبر 2021کو گوادر کے اقلیتی برادری کے تمام لائسنس منسوخ کردیئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…