پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی وزراء کی تنخواہوں، الاؤنس اور مراعات میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے 1975کے ایکٹ میں مجوزہ ترمیم
کے فیصلے کے پیش نظر ترمیمی بل بھی تیار کر لیا گیا ہے اور یکم فروری کو صوبائی کابینہ کے طلب کئے جانے والے اجلاس میں اس کی منظوری دیدی جائیگی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے لئے 37نکات پر مشتمل ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ تمام کیٹگری کے کمپیوٹر ائزڈ، ڈرائیوانگ لائسنس فیس پر نظر ثانی، ضم شدہ اضلاع میں غیر خرچ شدہ ترقیاتی فنڈ کے اجراء سمیت ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء کے علاوہ چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت متعلقہ انتظامی امور کے افسران شرکت کرینگے۔