جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ہسپتال نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر مریض کے آپریشن سے انکار کردیا

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں اسپتال انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ایک مریض کے دل کی پیوندکاری (ٹرانسپلانٹ)کرنے سے انکار کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی شہر بوسٹن کے بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال نے 31 سالہ مریض فرگوسن کی دل کی پیوند کاری کرنے سے جزوی انکار کردیا کیونکہ اس نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی

ہوئی تھی۔فرگوسن کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کے دل کو پیوند کاری کی ضرورت ہے تاہم اسپتال انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے پیوندکاری کرنے سے انکار کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ وہ اپنی پالیسی کے خلاف ورزی نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ دستیاب اعضا کی کمی کو دیکھتے ہوئے ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ جس مریض کو ٹرانسپلانٹ شدہ اعضا ملتا ہے، اس کے زندہ رہنے کا سب سے زیادہ امکان ہو۔بیان میں کہا گیا کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کروانے والے مریضوں کے لیے کورونا ویکسین انتہائی ضروری ہے تاکہ کامیاب آپریشن کا بہترین امکان پیدا کیا جا سکے اور ٹرانسپلانٹیشن کے بعد مریض کے مدافعتی نظام کی بدولت صحت کو و بہتر بنایا جا سکے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کسی بھی عضو کی پیوند کاری کے بعد مریض کا مدافعتی نظام مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے اور یہاں تک کہ عام زکام بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز کاکہنا تھا کہ اعضا نایاب ہوتے ہیں، ہم انہیں کسی ایسے شخص میں نہیں لگاسکتے جس کے زندہ رہنے کے امکانات کم ہوں جبکہ دوسرے جن کو ویکسین لگائی گئی ہے ان کے پاس سرجری کے بعد زندہ رہنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق مریض نے کورونا ویکسین اس لیے نہیں لگوائی تھی اسے تشویش تھی کہ اس سے دل کی سوزش میں اضافہ ہوگا جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…