لاہور(این این آئی) پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی 1122 میں دوران تربیت ریسکیو اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق چالیس سال کے عاصم لاشاری کی لاہور میں روٹین ڈرل کے دوران طبیعت
اچانک خراب ہوئی، ریسکیور کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیاجہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے عاصم لاشاری کی موت کی تصدیق کردی۔ عاصم لاشاری کا تعلق ریسکیو کے بیسک 6th سے تھا۔