اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

کینیڈا امریکہ سرحد پر بھارتیوں کی موت نے مودی حکومت کے مضبوط بھارتی معیشت کے دعوئوں کی قلعی کھول دی

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا (این این آئی)کینیڈاامریکہ کی سرحد کو غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم چار بھارتی شہریوں کی برف میں جمنے سے ہلاکت نے بھارت کی ابھرتی ہوئی کاروباری معیشت کے مودی حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی عالمی معیشت کے رہنما کوارٹز کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ

میں کہا گیا ہے کہ چار بھارتی شہریوں کی منجمد ہونے سے موت بھارت کی سنگین معاشی صورتحال سے بچنے کے لیے لوگوں کی مایوسی کو اجاگر کرتی ہے۔19 جنوری کو چار بھارتی شہری جن میں ایک بچہ اور ایک نوعمر لڑکا شامل تھا، ایمرسن، منیٹوبا میں، امریکہ ـکینیڈا کی سرحدپر منجمد حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے 20 جنوری کو کہا کہ چاروںشاید برفانی طوفان کے دوران پیدل امریکہ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔مغربی بھارتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں کے ایک خاندان کا کہنا ہے کہ مرنے والے ان کے رشتہ دار تھے۔ وہ حال ہی میں کینیڈا منتقل ہوئے تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے ان کا رابطہ ختم تھا۔پانچ دیگر بھارتی شہریوں کو امریکی سرحدی گشتی پولیس نے پیدل سفر کرتے ہوئے پایا ۔کینیڈا امیگریشن کے خواہاں بھارتیوں کے لیے ایک پناہ گاہ رہا ہے جہاں ویزا پالیسی امریکہ سے کہیں زیادہ آزاد ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 22 جنوری کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ایک خاندان

کے افراد کو موت کا سامنا کرنا پڑا ، ہم لوگوں کو غیر قانونی یا غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بھارتی شہریوں کے ملک چھوڑنے کی جستجو کو فائدہ مند روزگار اور خوشحالی فراہم کرنے میں بھارت کی نااہلی قرار دیا اورلوگ امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا اس لیے جاتے ہیں کیونکہ

بھارت میں روزگار کے مواقع کی کمی ہے،۔زاد تھنک ٹینک سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح تقریباً 8 فیصد تک پہنچ گئی۔ سابق چیف اکانومسٹ ورلڈ بینک نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ بھارت میں بے روزگاری کی زندگی پر قابو پانے کے لیے لوگوں کو جن خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ شدید ہیں۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…