بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ابتدائی کیرئیر میں بھارتی کرکٹرز نے بہت ساتھ دیا، حارث رؤف کا انکشاف

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ نیٹ بولنگ کے دوران مایہ ناز بھارتی کرکٹرز نے اْن کی حوصلہ افزائی کی۔حارث رؤف کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہوں نے نیٹ

بولنگ کے دوران غیر ملکی کرکٹرز کے رویے کے حوالے سے بتایا۔حارث رؤف سے میزبان نے کہا کہ چند برس پہلے تک آپ نیٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو بولنگ کررہے تھے، اور آج آپ انہی کھلاڑیوں کی وکٹیں گراتے ہیں۔کیرئیر کے ابردائی دنوں پر بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ سڈنی میں ، میں بھارتی کرکٹرز کا نیٹ بولر تھا، اور میں نے تب ہی بھارتی کھلاڑیوں کو کہہ دیا تھا کہ ایک دن میں انٹرنیشنل لیول پر بھی آپ کو بولنگ کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ اْس وقت بھارتی کرکٹرز ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول نے کہا تھا کہ آپ انٹرنیشل کرکٹ میں بہت جلد کھیلیں گے۔حارث رؤف کا بتانا تھا کہ بھارتی کرکٹرز نے ابتدائی دنوں میں اْن کی بہت حوصلہ افزائی کی۔حارث رؤف نے کہا کہ اب جب بھارتی کرکٹرز کا سامنا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں مجھ سے ہوا تو انہوں نے ماضی کی تمام باتیں یاد کیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…