اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئینگے چوہدری شجاعت نے عمران خان کو بڑا مشورہ دیدیا

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، ان کی واپسی کے معاملے سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔سابق وزیراعظم

چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سال کام کرنے کا ہے لیکن اگر ایسے کاموں میں ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ جو خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں وہ نوازشریف کی واپسی کا کہیں تو یہ مضحکہ خیز بات ہے۔ جتنے پیسوں کا الزام نوازشریف پر ہے اس سے زیادہ تو ان کے کیسوں کے چکر میں خرچ کر دئیے گئے۔ واپسی کیلئے گارنٹی کی بات کرتے ہیں، زندگی موت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا، اس کا اختیار صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل لیڈر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہیں جس کا عنقریب وہ انجام خود دیکھیں گے۔ مہنگائی مہنگائی کا شور تو ہر طرف ہے لیکن اس کے خاتمے کیلئے کوئی تجویز نہیں دیتا۔کوئی بھی پارٹی یا لیڈر مہنگائی کے خاتمے کیلئے ایوان میں مثبت پلان دے تو اپنے ارکان کو کہوں گا کہ ان کی بات سنیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…