جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پاکستان میں چلانیوالے 13 ملزمان گرفتار

datetime 27  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)وفاقی حساس ادارے اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پاکستان میں چلانے اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک

سرکل نے وفاقی حساس ادارے کی نشاندہی پر کراچی کے چار مختلف مقامات پر کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 13 افراد گرفتار کرلیے۔حکام کی مطابق گرفتار افراد کا تعلق بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی سے ہے جبکہ گرفتار ہونے والوں میں سوئس ایکسچینج کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 18 ہزار امریکی ڈالر، 2کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی اور نہایت حساس اور غیر قانونی دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار شدہ افراد بیرونی انٹیلی ایجنسی کی ایما پر ان کے پاکستانی نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کا کام کرنے کے علاوہ پاکستان سے حساس نوعیت کی معلومات بیرونی ایجنسی کو بھی دیتے تھے اور ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی بھی کرتے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ گزشتہ 7 سالوں سے پاکستان میں متحرک تھا تاہم گرفتار 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…