جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کی تقرری پر سوالات اٹھ گئے وزیر اعظم کے نئے تعینات مشیربارے ہوشربا انکشافات

datetime 27  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے تعینات کیے گئے مشیر برائے احتساب اور داخلہ، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو اپنے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی دو شکایات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ 2011 میں ڈائریکٹر جنرل نیب، خیبر پختونخواہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے

تھے۔دی پاکستان ڈیلی کو حاصل کردہ منٹ شیٹ کے مطابق پہلی شکایت پی یو سی ون عباسی کے خلاف ایک گمنام شکایت تھی جس میں ان سے تبصرے طلب کیے گئے تھے۔عباسی کے خلاف دوسری شکایت کے پی پولیس افسر دلاور خان بنگش نے کی تھی جو وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔منٹ شیٹ پر ڈائریکٹر (HRM) کرنل (ر)صباح صادق ملک کے دستخط ہیں۔ڈی جی (ایچ آر اینڈ فنانس) کے مطابق بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ اور نجی افراد سمیت مختلف ذرائع سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔کچھ الزامات کو ”سنگین نوعیت” کا سمجھا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے بھی اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔نیب کی سابق اہلکار اور مصنفہ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کے مطابق عباسی کے خلاف باضابطہ شکایت کو بغیر تحقیقات کے خارج کر دیا گیا۔فصیح بخاری 17 اکتوبر 2011 کو چیئرمین نیب بنے جب کہ عباسی کے خلاف شکایت اگست 2011 میں سامنے آئی۔تفصیلات کیلئے لنک پر کلک کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…