جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ًبنا اجازت سویاں کھانا جرم بن گیا، سگا باپ اور سوتیلی ماں جلاد بن گئے

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد بنا اجازت سویاں کھانا جرم بن گیا، سگا باپ اور سوتیلی ماں جلاد بن گئے، معصوم بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ بچی کو پائپ اور تاروں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اکبر ٹاؤن میں سویاں کھانے پر سوتیلی ماں اور سگے باپ نے 13 سالہ بیٹی زینب کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔این این آئی کی رپورٹ کے مطابق

متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ پائپ اور تاروں سے مارا گیا، والدین معمولی معمولی بات پر تشدد کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ظالم والدین اپنی معصوم بچی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کیے بیٹھے تھے، والدین نے قتل کی نیت سے آہنی راڈ اور گیس پائپ سے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن ٹیم جب گھر پہنچی تو انہیں متاثرہ بچی نیم بیہوش کی حالت میں ملی۔متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا۔ جبکہ سٹی پولیس ا?فیسر غلام مبشر میکن کے نوٹس پر سٹی پولیس آفیسر کے حکم پر ایس ایچ او منصور آباد اور اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمے میں 4 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد کی حدود میں کمسن بچی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے بچی پرتشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیاہے اورہدایت کی ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچی پر تشدد انسانیت سوز عمل اور ناقابل برداشت فعل ہے۔پولیس نے تشدد کرنیوالے ملزمان باپ اورسوتیلی ماں کوگرفتار کرلیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…