جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

15 سال بعد اہم یورپی ملک کے وزیر اعظم کادورہ پاکستان کا اعلان

datetime 26  جنوری‬‮  2022 |

بڈاپسٹ(این این آئی)یورپی ملک ہنگری میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز نے کہا ہے کہ ہنگری کے وزیراعظم ویکٹر اوربن آئندہ مہینے پاکستان کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم عمران خان نے ہنگری کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی،ہنگری کے وزیراعظم کا دورہ 15 سال میں

کسی یورپی ملک کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔پاکستانی سفیر کے مطابق مذاکرات میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا فروغ بنیادی اور اہم موضوع ہوگا ، ہر شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگیہنگری کے موجودہ وزیراعظم یورپ میں جرمنی کے چانسلر انگیلا مرکل کے جانے کے بعد اقتدار میں زیادہ مدت تک رہنے والا رہنما ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان روابط میں تیزی آئی ہے،دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ دورے کرچکے ہیں۔ گزشتہ سال اپریل میں ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ دورے میں تاجروں کا وفد بھی پاکستان آیا تھا۔ مارچ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سفارتکاری مہم کے تحت ہنگری پاکستان ٹریڈ اور اکنامک ونڈو کا افتتاح کیا تھا۔ پاکستانی پارلیمانی وفد نے بھی گزشتہ سال ہنگری کا دورہ کیا تھا۔دونوں ملکوں کے سفارتخانوں کا کردار بھی اہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…