اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف بدترین مہم چلائی گئی پھر بھی وہ پاکستان میں نمبر ون چیف منسٹر بن گئے۔نیا پاکستان
قومی صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو کھانسی بھی آئے تو چیک اپ کرانے باہر چلے جاتے تھے، جن لوگوں نے ملک کو لوٹا وہ ٹیسٹ بھی باہر کراتے ہیں، انہیں کیا احساس عوام پر کیا گزر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ کے لیے ساڑھے چار سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، کوئی اتنے بڑے فلاحی پروگرام کے قریب بھی نہیں پہنچا، ہیلتھ سسٹم میں جو کام ہماری حکومت کرنے جا رہی ہے شاید ہی کسی ملک میں ہوا ہو۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جتنی مہم عثمان بزدار کے خلاف چلی شاید ہی کسی وزیراعلیٰ کے خلاف چلی ہو ، مگر سروے آیا تو وہ سب سیکامیاب وزیراعلی پنجاب تھے ، اس موقع پر وزیراعظم نے یہ بھی کہہ دیا کہ پنجاب کی آبادی 22 کروڑ ہے۔