کراچی (این این آئی)اقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گراؤنڈ میں خوشگوار موڈ میں موج مستی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
سوشل میڈیا پر وائرل 51 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ میں اپنی اپنی ٹیموں کی جرسی میں ملبوس کرکٹرز خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات چیت کررہے ہیں۔سابق کپتان اور نوجوان فاسٹ بولر کی اس ویڈیو کو دیکھ کر شائقین دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔کسی نے شاہد آفریدی کو ہینڈسم سْسر اور شاہین شاہ کو دلکش شاہین قرار دیا تو کسی نے کہا کہ آفریدی کا تو لیول ہی الگ ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں تاہم شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے لہذا کافی سوچ بیچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔