ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

5لاکھ ڈالرمیں بچے کو خریدنے کی کوشش کرنیوالی امریکی خاتون گرفتار

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس میں پانچ لاکھ ڈالرز میں بچے کو خریدنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ربیکا لینیٹ ٹیلر نامی خاتون کو وال مارٹ میں موجود دوسری خاتون سے ان کے بچے کو مبینہ طور پر 5 لاکھ ڈالرز میں خریدنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا۔

ٹیلر نے مبینہ طور پر 13 جنوری کو ہیوسٹن سے تقریبا 120 میل شمال میں ایک مقامی وال مارٹ میں ایک سالہ بچے کے ہمراہ خاتون سے رابطہ کیا۔ ٹیلر نے مبینہ طور پر خاتون کے بیٹے کے سنہرے بالوں اور نیلی آنکھوں پر تبصرہ کرتے ہوئے خاتون سے پوچھا کہ وہ اسے کتنے میں خرید سکتی ہے۔ٹیلر کے اس تبصرے میں بچے کی ماں ہنسنے لگی اس کا خیال تھا کہ یہ خاتون مذاق کررہی ہیں جس پر ٹیلر نے پہلے ڈھائی لاکھ ڈالرز میں بچہ خریدنے کی پیشکش کی تاہم ماں کے انکار کے بعد اس نے اپنی پیشکش بڑھادی ۔رپورٹس کے مطابق ماں کے انکار کرنے کے باوجود خاتون نے پارکنگ تک چیختے ہوئے بچے کی قیمت لگاتے ہوئے اسے خریدنے پر اصرار کیا تاہم ماں بچے کو کار میں لیکر چلی گئی اور پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد ٹیلر کو 18 جنوری کو گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹس ہیں کہ ٹیلر کو جمعرات کو ہیوسٹن کانٹی شیرف کے دفتر سے 50 ہزار ڈالرز کے بانڈ پر رہا کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر پر بچے کی فروخت یا خریداری کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو ریاست ٹیکساس میں تیسرے درجے کا جرم ہے، جرم ثابت ہونے پر اسے دس سال تک قید اور 10 ہزار ڈالرز جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…