جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بیک وقت 4 بیٹوںکی پیدائش باپ نے بیٹوں کے نام خلفاء راشدین سے منسوب کر دئیے

datetime 26  جنوری‬‮  2022 |

راولاکوٹ (آن لائن)آ زاد کشمیرکے نوجوان کے ہاں بیک وقت چار بیٹوںکی پیدائش باپ نے خوشی میںبیٹوں کے نام خلفاء راشدین سے منسوب کر دئیے راج محل کوٹلی سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے اہلکار جانثار احمد کے گھر آ رمی ہسپتال میں بیک وقت چار بیٹوں کی پیدائش ہوئی

جانثار احمد کی شادی کو آ ٹھ سال کاعرصہ گزرچکاہے اُس کے ہاں صرف ایک بیٹی اولاد میں موجود تھی گزشتہ روز آرمی ہسپتال میں اس کے اہلیہ کے ہاں اپریشن کے ذ ریعہ بیک وقت چار بیٹے پیدا ہوئے چاروں بیٹے صحت مند ہیں فو جی ہسپتال میں موجود آرمی میڈیل کور کے نوجوانوں نے نوازائیدہ بچوں کو خوشی میں اپنے طور پر گارڈ آ ف آنر پیش کیا جانثار احمد نے بچوں کے نام حلفاء راشدین سے منسوب کرتے ہوئے ان کے نام محمد ابوبکر،محمد عمر،محمد عثمان اور محمد علی رکھے ہیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ چاروں بچوں کے نام خلفاء راشدین سے منسوب کیے گئے ہیں بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ وہ قدرت کے اس تحفہ پر اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…