ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

عوامی مسائل کے حل کے لیے 101 دھرنے دینے کا اعلان

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)عوامی مسائل کے حل کے لیے 101 دھرنے دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کی بجائے 40چوروں کی حکومت ہوتی ہے، جونادیدہ اشاروں پرہربارنیا علی بابا منتخب کرکے قوم پرمسلط کرتے ہیں،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور ظالمانہ نظام کے

خلاف 101احتجاجی دھرنے دے گی، 6فروری سے تحصیل،صوبائی وقومی حلقوں اور ضلعی ہیڈکواٹرز پر احتجاجی دھرنوں کاآغازہوجائے گا، جس کی پلاننگ کرلی گئی۔ مارچ میں اسلام آباد کافیصلہ کن دھرنا حکومت کے ہوش اڑانے کے لیے کافی ہوگا۔ عمران خان سے حکومت نہیں چل پارہی، وہ عوام کی جان چھوڑ دیں۔ا ن خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے صوبائی اجلاس کے بعد سیدمودودیؒ بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر صوبہ ڈاکٹرطارق سلیم،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امیرصوبہ حافظ تنویراحمد،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،قاضی محمدجمیل، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹرایس اے شمسی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی سمیت دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔امیرالعظیم نے کہاکہ عوام کا ووٹ بیلٹ باکس میں دفن کردیاجاتاہے۔ ہماری جنگ کسی ایک پارٹی یاحکومت سے نہیں بلکہ اس استعماری نظام سے ہے جو اشرافیہ کے محلات کوتحفظ دیتا اور غریب کی جھونپڑی کوزمین بوس کرتا ہے۔ کچھ عرصے بعد نیابت کھڑ ا کیا جاتا ہے جب عوام اس سے نجات کے لیے جدوجہد شروع کرتے ہیں، توامید کے نام پرنیا گھوڑا میدان میں اتاردیا جاتا ہے۔ مختلف پارٹیوں کے جھنڈے اٹھا کرہربارحکومت کا حصہ بننے والے ظالم جاگیرداراورکرپٹ سرمایہ دارعوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ جماعت اسلامی اس قوم کے لیے امیدہے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے کہا کہ تعلیم،صحت،روزگارکے مسائل پربیانیہ دینے کی بجائے عملی طورپریہ خدمت سرانجا م دے رہے ہیں۔ ہم محدود وسائل کے ساتھ لاکھوں بچوں کوتعلیم کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

آغوش سمیت گھروں پریتیم بچوں کی کفالت کامنظم اورمربوط نظام موجود ہے،اسی طرح ہزاروں ہسپتالوں،بیسک ہیلتھ یونٹ اور ڈائیگناسٹک سنٹرزسے کروڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں۔صاف پانی پاکستانی عوام کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ جماعت اسلامی واٹرفلٹریشن پلانٹس کی صورت اپنے اداروں کے ذریعے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کررہی ہے۔ کوروناکے دوران جان کی قربانی دے کرجماعت اسلامی کے

رضاکاروں نے خدمات سرانجام دیں، زلزلے،سیلاب سمیت ہرقدرتی آفت میں جماعت اسلامی کے کارکن صف اوّل پرعوام کی خدمت کرتے نظرآتے ہیں۔ حالیہ برفباری کے ڈیزاسٹرمیں مری میں پھنسے سیاحوں کوریسکیوکرنے کے لیے سب سے پہلے جماعت اسلامی پہنچی۔ہم محدودوسائل سے اس قدرخدمت سرانجا م دے سکتے ہیں، توحکومتی وسائل سے یقینا عوام کے مسائل کوحل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…