اسلام آباد (این این آئی) قطری حکومت نے پاکستان کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا تاہم مسافر کو قطر روانگی سے قبل ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ شرط پوری کرنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق قطر حکومت کی جانب سے 95 ممالک کے شہریوں کو ویزافری انٹری سہولت فراہم کردی گئی، ذرائع کے مطابق فہرست میں پاکستانی شہریوں کو بھی ویزا فری کی سہولت حاصل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سہولت کے تحت پاکستانی شہری 30 دن تک بغیر ویزاقطر میں رہ سکیں گے تاہم مسافر کوقطر روانگی سے قبل ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ شرط پوری کرنی ہو گی۔ذرائع کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ کی زائد المعیاد مدت کم ازکم 6ماہ ہو۔