دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، قومی کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر
پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کا 12 واں نمبر ہے۔ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے لوکیش راہول، آسٹریلیا کے ایرون فنچ، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا بالترتیب پانچواں، چھٹا اور ساتواں نمبر ہے۔آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں قومی کپتان کا بدستور پہلا نمبر ہے جبکہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے روہت شرما، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا بالترتیب تیسرا، چوتھا، پانچواں اور چھٹا نمبر ہے۔ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے کرس ووکس ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی کا رینکنگ میں 14 واں نمبر ہے۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔