منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

میں نے بلاتفریق سب پر ہاتھ ڈالا ہے، اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کمایا، اقتدار میں آنے کے بعد میری جائیداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، وزیراعظم عمران خان

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد میری جائیداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،میں نے بلاتفریق سب پر ہاتھ ڈالا ہے، اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کمایا، مافیا پر ہاتھ ڈالا تو یہ چاہتے ہیں کہ میں اپنا آفس چھوڑدوں،کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں ختم کر دیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی سکینڈل سامنے نہیں آیا،

کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی، احتساب کے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے ٹرانسپرنسی رپورٹ، صحت کارڈ اور شہباز شریف کیخلاف کرپشن کیسز پر بات کی۔ ٹرانسپرنسی رپورٹ کے بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں ہے۔صرف قانون کی حکمرانی سے متعلقہ معاملات کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔ فواد حسین چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک پر یو ٹرن لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بطور اپرچونٹی لیں ہم پہلے دن سے قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں سابقہ حکومتیں آج تک مک مکا کرتی رہی ہیں،سابقہ حکمرانوں کی جائیدادوں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں پبلک آفس ہولڈرز بننے کے بعد اور پہلے کی جائیداد سامنے لائی جائے، اقتدار میں آنے کے بعد میری جائیداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔انہوں نے پبلک آفس سنبھالنے کے بعد لندن میں فلیٹس خریدے ملک میں طاقتور کے لئے قانون اور غریب کیلئے اور تھامیں نے بلاتفریق سب پر ہاتھ ڈالا ہے میں نے اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کمایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مافیا پر ہاتھ ڈالا تو یہ چاہتے ہیں کہ میں اپنا آفس چھوڑدوں اپوزیشن کا ہر لیڈر کرپشن پر کیسسز بھگت رہا ہے پہلے دن کہا تھا کہ میں کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالوں گا، سابقہ حکومتوں نے غنڈے پولیس میں بھرتی کئے احتساب کے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔وزیراعظم کا اس موقع پر کہناتھا کہ کرپشن کے

خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں ختم کر دیا تھا،موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔سابقہ ادوار میں پانامہ جیسے بڑے بڑے سکینڈل سامنے آتے رہے۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ شہباز شریف کے کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کیا جائے۔عوام کو بتایا جائے کہ شریف خاندان نے

کس طرح چپڑاسیوں اور کلرکوں کے نام پر منی لانڈرنگ کی۔ترجمانوں کو صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت بارے عوام کو آگاہ کرنا کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعظم نے کہا عوام کو بہترین معاشی اشارے بارے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی اداروں کی معیشت بارے رپورٹوں کو بھی بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…