ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور بدترین لاٹھی چارج،ایم پی اے صداقت حسین زخمی حالت میں گرفتا ر

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی کراچی میں احتجاجی ریلی کے دوران شیلنگ سے زخمی ہونے والے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کو پولیس نے گرفتا ر کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی قانون کے خلاف وزیر اعلی ہاس کے باہر دھرنا دیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔

پولیس نے مظاہرین کو وزیراعلی ہاؤس سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین، دو خواتین سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ صداقت حسین پولیس شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔لاٹھی چارج کے دوران ایک خاتون بھی بے ہوش ہوگئیں۔ایم کیو ایم کے دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق وزیر اعلی ہاوس کے سامنے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ایمپریس مارکیٹ سے مزارقائد جانیوالا کوریڈور3 بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعلی کے اطراف میں مرکزی شاہرواں پر آمد ورفت متاثر ہوئی تو گرو مندر، گولیمار اورلسبیلہ کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔اس موقع پروفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بلدیاتی ایکٹ کو واپس لیا جائے، بلدیاتی حکومت کے جواختیارات ہیں انہیں واپس کیے جائیں۔امین الحق نے کہا کہ وزیراعلی سندھ چھینے ہوئے بلدیاتی اختیارات واپس کریں، سندھ حکومت نے تمام بلدیاتی اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، احتجاج ثابت کرتا ہے کہ عوام میں لاوا ابل رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے،

عدم تصادم اور عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، لاٹھی چارج کیا گیا لیکن کسی پولیس والے پر ہاتھ نہیں اٹھایا گیا، ہزاروں کی تعداد میں عوام وزیراعلی ہاؤس کے سامنے موجود ہیں۔امین الحق نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کاحل بات چیت سے نکالاجاسکتاہے،ایم کیوایم پاکستان نے کبھی بات چیت کے دروازے بندنہیں کیے، جب تک کالاقانون واپس نہیں لیاجاتاہم بیٹھے رہیں گے۔ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہم سے انتظامیہ کے کسی فرد نے

کوئی رابطہ نہیں کیا، وزیراعلی ہاؤس کے مرکزی گیٹ سے منتقل ہورہے ہیں، مطالبات منوانے کی حد تک بھی جاسکتے ہیں۔ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمہوریت کاتقاضاہے جس کے پاس مینڈیٹ ہوگاوہ ہی اختیارات رکھے گا،درست مردم شماری ہوگئی تووزیراعلی ہاؤس کے اندرہوں گے، جعلی مردم شماری کی وجہ سے وزیراعلی ہاس کے باہرہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ کبھی بھی پیپلزپارٹی کے پاس نہیں رہا، ایم کیو ایم کے پاس مینڈیٹ ہے اختیارات بھی چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…