اسلام آباد (آن لائن) شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے بعد بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی جگہ نئے ناموں کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشاورت کی گئی۔ مشاورت کے بعد بریگیڈئر (ر)
مصدق عباسی کو مشیر داخلہ و احتساب مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، یہ نوٹیفکیشن وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے بعد مشیر داخلہ و احتساب کا عہدہ خالی ہوا تھا۔ واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی سابق ڈی جی نیب رہے ہیں۔