ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں نیلے ہیرے کی چوری پر منقطع ہونیوالے سفارتی تعلقات 33برس بعد بحال

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں لگ بھگ 33 برس بعد سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہو گئے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوت چن اوچا سے ملاقات کی ہے اور ان سے

دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایک عظیم الشان تقریب میں تھائی رہ نما کا خیرمقدم کیا۔اس سے پہلے الریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے دیگر ریاستی عہدے داروں کے ساتھ شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرتھائی وفد کا استقبال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان اورتھائی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات سے متعلق مختلف امور اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دو روزہ دورہ سعودی عرب کی دعوت پر کیا جارہا ہے اور یہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے 30 سال سے زیادہ عرصے میں حکومتی سطح پرسعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔یادرہے کہ سعودی عرب نے تھائی لینڈ کے ساتھ چوری کے ایک واقعے پر اپنے سفارتی تعلقات کا درجہ پست کردیا تھا۔30 سال سے زیادہ عرصہ قبل یہ واقعہ بلیوڈائمنڈ چوری کے نام سے مشہور ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…