اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کتابوں اور کاپیوں پر سترہ فیصد سیل ٹیکس عائد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سترہ فیصد ٹیکس عائد کیے جانے پر انجمن تاجران اردو بازار لاہور کے صدر خالد پرویز نے 17 فیصد سیل ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورکہا ہے اگر حکومت نے کتابوں پر ٹیکس واپس نہ لیا تو پھراردو بازار شٹر ڈائون ہڑتال کرے گا جس کا دائرہ وسیع ہو کر پنجاب کے دیگر اضلاع سمیت ملک بھر میں پھیلے گا ۔