اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )غریب مزدور کی جوان 17سالہ بیٹی کی زندگی کو تباہ کر دیا گیا۔ تفصیلات اوکاڑہ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی غریب مزددور کی بیٹی کو ملزمان نے عین شادی والے روز ہی لڑکی کے شوہر کو نازیبا ویڈیو دکھا کر طلاق کروا دی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو 5لاکھ روپے دینے کا کہا تھا
جو وہ نہ دے سکی اور ملزمان نے ویڈیو عین شادی کے روز اس کے شوہر کونازیبا ویڈیو دکھا کر طلاق کروا دی ۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان نے اسے اغواء کیا اور 3 دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بھی بنائیں ۔ اس کےبعد ملزمان نے ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دے کر پانچ لاکھ روپے کی رقم مانگی ، میرے والدین غریب ہیں وہ بڑی مشکلوں کے بعد ایک لاکھ کا ہی انتظام کر پائے اس واقعے کے بعد والدین نے اپنی بیٹی کی شادی رشتے دار کر طے کر وادی تھی کہ عین رخصتی کے وقت ملزمان پہنچ گئے اور لڑکی کے شوہر کو نازیبا ویڈیو دکھائیں جس پر شوہر نے اسی دن اپنے اہلیہ کو طلاق دیدی ، متاثرہ خاند ان کی جانب سے وزیراعظم ، سی ایم پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب سیشن عدالت شرقی نے کورنگی میں 6 سالہ ماہم کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں جیل حکام نے ملزم کو پیش نہ کرنے کے باعث سماعت ملتوی کردی۔ سیشن عدالت کے روبرو کورنگی میں چھ سالہ ماہم کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم ذاکر عرف انڈولہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔ ملزم کی عدم پیشی کے باعث ایک بار پھر فرد جرم موخر ہوگئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزم ذاکر عرف انڈولہ پر فرد جرم عائد کئیے جانے کا امکان ہے۔ پویس کے مطابق واقعہ 28 جولائی کو زمان ٹاون تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔ گرفتار ملزم ذاکر عرف انڈولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔