جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان نکل کر دکھائو، عوام آپ کو چھپنے کیجگہ بھی نہیں دیں گے،عمران خان وہ پاگل ہے جو اپنے گھر پر پتھربرسا رہا ہے ،خورشید شاہ کا حیران کن دعویٰ

datetime 26  جنوری‬‮  2022 |

سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ حکمرانوں نے توغریب عوام کو مارنے میں کسر نہیں چھوڑی موجودہ مہنگائی میں غریب کا زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے روہڑی تحصیل کے علاقے سنگرار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ پاگل ہے جو اپنے ہی گھر پر پتھر مار رہا ہے

اس کھلاڑی نے ایساکھیل کھیلا کہ پوری قوم اس میں پھنس گئی ہے اس نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے ہم۔نے جو عوادم۔سے وعدے کیے تھے انہیں پورا کیا ہے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم نے فلاں وعدہ پورا نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھٹو کی جماعت ہے اور اس جماعت کے علاوہ کسی جماعت میں سچائی نہیں ملے گی بھٹو مارشل لا کی پیدوار نہیں تھے بلکہ وہ مارشل لا کو ٹھکرا کر غریب عوام میں آئے تھے اور ان کے حقوق لینے کییے یہ جماعت بنائی تھی ہمارا ملک ایگری کلچر بیسڈ ملک ہے ہماری حکومت میں ملک کی ایگری کلچر گروتھ گیارہ فیصد تھی مگر اس حکومت میں یہ مائنس میں جارہی ہیاور اس وقت حالت یہ ہے کہ کسانوں کو کھاد تک دستیاب نہیں ہے تین ہزار روپے۔میں بھی کھاد کی بوری نہیں مل رہی ہے۔یہ لوگ سوچتے نہیں کہ زراعت کو تباہ کرنے سے ہمارا فوڈ پاکٹ بھی کم ہوگا اور ہمیں چیزیں باہرسے ڈالر خرچ کرکے امپورٹ کرنا پڑیں گی جس سے ملک کے معاشی حالات مزید خراب ہونگے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بنیادی طور پر ملک کو مضبوط کیا ان لوگوں نے کمزور کیا ہے ہم جمہوریت کو بچانے کی بات اس لیے کرتے ہیں کہ یہ ہمارے پاس شہید بھٹو کی امانت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نکل کر دکھائیں عوام ان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نکل کر دکھائو، عوام آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ابھی تک تو میں چپ ہوں اور تماشے دیکھ رہا ہوں اگر سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…