لاہور( این این آئی)پرائیوٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پرعلاج کرانے والے مریضوں کے بلوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا،محکمہ اسپییشلائزڈ ہیلتھ کیئر ، محکمہ خزانہ پنجاب اور اسٹیٹ لائف ہیلتھ انشورنس کمپنی کے حکام شامل ہوں گے۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شہری یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت
پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج جاری کر ا رہے ہیں اورپرائیویٹ ہسپتالوں نے حکومت سے علاج کے بل بھی مانگنے شروع کردئیے ہیں ۔حکومت نے ہسپتالوں کے بلوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو ہیلتھ کارڈ پر کیے گئے علاج کا جائزہ لے گی ۔ حکومتی کمیٹی میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔