کراچی (این این آئی)کراچی میں جھگڑے کے دوران ڈی آئی جی عبداللہ شیخ سے لڑائی کرنے والا کرپشن کیس میں گرفتار ہوگیا۔کراچی میں قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے افراد میں ڈی آئی جی پر تشدد اور زیوارت چھیننے کا الزام لگانے والا شہری بھی شامل ہے۔نیب نے کہا ہے کہ وکاش کو جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔وکاش نے گزشتہ روز کراچی میں ڈی آئی جی عبداللہ شیخ سے لڑائی کی تھی۔اس نے ڈی آئی جی پر تشدد کرنے اور زیور چھیننے کا الزام بھی لگایا تھا۔