مری (این این آئی)ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ تین روز جاری رہا، قریبی ٹھنڈے جنگل میں ٹریفک جام ہونے سے سیاح پھنس گئے۔حکام کے مطابق ٹھنڈے جنگل میں سڑک پر پھسلن زیادہ ہوجانے سے ٹریفک جام ہوئی، ریسکیو اور ہائی ویز اہلکار ٹریفک بحال کرنے میں مصروف رہے۔ریسکیو حکام کے مطابق مری میں مشکل ترین حالات میں
بہترین رسپانس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آخری اطلاعات تک برف میں پھنسی گاڑیوں اور فیملیز کا محفوظ انخلا یقینی بنانے کا عمل جاری تھا ۔حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار ٹریفک کھلوانے کے ساتھ سیاحوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے میں مصروف رہے۔حکام کے مطابق مری میں ہائی ویز کا عملہ اور گاڑیاں سڑک سے برف ہٹانے میں مصروف رہا۔