ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

کسٹم کی تحویل میں نایاب نسل کے 70 باز مرگئے باقیات کے ساتھ کیا کیا گیا؟ حیران کن خبر آگئی

datetime 25  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ کسٹمز کی تحویل میں پکڑے گئے نایاب نسل کے70باز 4 ماہ قبل مرگئے۔کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ مردہ بازوں کو عدالتی پراپرٹی کے طور پر فریج میں سنبھال کر رکھا گیا ہے، واضح رہے کہ ایک سال قبل محکمہ کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن پریونٹیو نے گذری کراچی میں کارروائی کے دوران 75 باز برآمد کیے تھے، کسٹمز کورٹ نے کیس وائلڈ لائف کا قرار دیدیا تھا

اور بازیاب شدہ 75 باز کسٹم کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا تھا جس میں سے 70 باز مرگئے پانچ کی حالت بھی خراب ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز نے 70 مرے ہوئے بازوں کو کورٹ پراپرٹی طور اپنے پاس رکھ دیا ہے اور گذشتہ چار مہینوں سے مرے ہوئے باز کسٹمز کی تحویل میں ہی ہیں،ذرائع نے بتایا کہ بازوں کی متحدہ عرب امارات ودیگر ممالک میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے، عرب ممالک میں ایک باز کی قیمت پاکستانی 20لاکھ روپیسے بھی زائد ہوتی ہے، باز کی قیمت اس کی نسل کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت لگائی جاتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق 70باز کی قیمت 21کروڑ روپے بنتی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ضبط کیے گئے بازوں کا تعلق سائیبریا سے تھا، بازوں کی حالت بگڑنے پر برطانیہ سے ٹیم بھی بلائی گئی تھی، باز کے ملکیت کے دعوے داروں نے عدالت میں لائسنس بھی پیش کیا تھا،لائسنس سندھ وائلڈ لائف جاری کرتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دعوے داروں کے لائسنس سندھ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے جاری کیے تھے، وائلڈ لائف سندھ اور کسٹم حکام کے موقف کے بعد بازوں کو کسٹم ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں رکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…