پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں کتے کی ہلاکت پر دوست نے دوست پر مقدمہ درج کرادیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں کتے کی ہلاکت پر تھانہ متنی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کتے کے مالک نے دوست کے خلاف ایف آئی آر درج
کرائی جس میں مدعی نے کہاکہ دوست نے میرے کتے کو بغیر کسی وجہ کے گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور اسے مارنے کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق کتے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ وٹرنری اسپتال سے ابھی نہیں ملی اور قانون کے مطابق جانوروں کو مارنے کی سزا 2 سے 5 سال تک ہے۔