لندن (این این آئی)آن لائن لاٹری خریدنے والی امریکی خاتون کی اسپام میل سے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری نکل آئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کاؤنٹی اوکلینڈ سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ لورا اسپیئرز گمشدہ میل تلاش کرتے ہوئے 30 لاکھ ڈالرز کی مالک بن گئی۔لورا اسپیئرز نے 31 دسمبر کو فیس بک اشتہار دیکھ کر میگا ملین کی آن لائن لاٹری خریدی تھی لیکن انہیں لگا کہ شاید ان کی
لاٹری نہیں نکلی۔لورا اسپیئرز کا بتانا ہے کہ وہ اپنی گمشدہ ای میلز کے فولڈرز میں اپنی ای میلز چیک کررہی تھیں کہ ایک ای میلز دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ اسپام میلز کی چیکنگ کے دوران ملنے والی ای میل میں ان کی لاکھوں ڈالرز کی دو لاٹریاں نکل آئی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ انعام کی رقم 30 لاکھ ڈالرز ہے، جس کی مدد سے وہ اپنی ریٹائرڈ زندگی باآسانی گزار سکیں گی۔