ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا اپنے تحفظات پر وزیراعظم کے نام کھلا خط

datetime 25  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے تحفظات اور خدشات سے متعلق وزیر اعظم کے نام کھلا خط جاری کیا ہے۔اے او او اے نے وزیراعظم کو کھلے خط کے ذریعے درپیش مسائل کا نوٹس لینے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اس وقت والٹن ہوائی اڈے کو صرف زمینی کلاسوں، طیاروں کی ڈیزائن مرمت

اور مینیوفیکچرنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔پی سی اے اے کی جانب سے دیگر ہوائی اڈوں پر اس وقت تک منظوری نہیں دی جا سکتی جب تک اسٹیک ہولڈرز کو ہینگرز کی سہولیات حاصل نہ ہوں۔متن کے مطابق پی سی اے اے اس وقت کسی بھی ہوائی اڈے پر ہنگر فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اگر کوئی ہوائی جہاز منتقل کردیا جاتا ہے تو بھی وہ سب سی اے اے کی منظور شدہ دیکھ بھال کی سہولت کے ساتھ گراونڈ ہوجائیں گے۔کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ اس عمل سے عملی طور پر کاروبار کی تمام سرگرمیاں بند ہوجائیں گی، اسکیلڈ ایوی ایشن پاکستان کی پہلی اور واحد آر ڈی بیسڈ ایئرکرافٹ ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے۔ایئر کرافٹ اونرز نے کہا کہ اس کمپنی میں تین طیارے اسمبلی کے آخری مراحل میں ہیں اور دو تعمیر کرنے کے لئے تیار ہیں وہ بھی تباہ ہوجائیں گے، ہوائی جہازوں کی تیاری میں دشمنانہ اقدامات کی بجائے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔کھلے خط کے مطابق پاکستان کی اس واحد کمپنی کی بروقت معاونت نہ کی گئی تو اسے ہمیشہ کے لئے بند کردیا جائیگا، ذمہ داری لیتے ہیں کہ مریدکے ہوائی اڈے کی تعمیر اور آپریشنل ہونے کے بعد والٹن کے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی سہولیات نئے اڈے پر منتقل کردیں گے۔خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم کے تناظر میں منسلک اور ملتے جلتے دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ روکا جائے، طاقتور لینڈ مافیا جیت رہی ہے اور حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آزاد وطن حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے جس ہوائی اڈے پر قائداعظم کے طیارے نے لینڈ کیا تھا ہم اس وراثتی اقدار کے اڈے کو مسمار ہوتے دیکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…