جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

دولہے کے تھپڑ کے بعد دلہن نے اپنے کزن سے شادی کرلی

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)پڑوسی ملک بھارت میں دولہے نے کزن کے ساتھ ڈانس کرنے پر اپنی دلہنیا کو تھپڑ رسید کردیا جس کے بعد شادی منسوخ ہوگئی مگر دلہن نے اگلے ہی روز اس ہی کزن سے شادی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا اور دلہن نے 20 جنوری کو شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی شادی سے ا

یک دن قبل مسائل اس وقت پیدا ہوئے، جب جوڑے اور ان کے اہل خانہ ایک تقریب کے لیے اکٹھے ہوئے جس میں ڈی جے اور ڈانس فلور شامل تھا۔مبینہ طور پر دولہا اور دلہن ایک ساتھ رقص کر رہے تھے جب تک کہ دلہن کا کزن ڈانس فلور پر ان کے ساتھ شامل نہ ہوا، معاملات ٹھیک چلتے رہے یہاں تک کہ کزن نے دولہا اور دلہن کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر ان کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیا جس سے مبینہ طور پر دولہا ناراض ہو گیا۔ دولہے نے دلہن اور اس کے کزن کو دھکا دیا، اس کے بعد کیا ہوا یہ واضح نہیں ہے لیکن دلہن کے اہل خانہ کا دعوی ہے کہ دولہے نے اسے تھپڑ مارا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد اس بات پر ناراض ہوئے کہ دولہے نے ان کی بیٹی کو تھپڑ مارا اور اسے اور اس کے اہل خانہ کو ہال سے نکل جانے کو کہا جس کے دلہن نے اپنی شادی منسوخ کردی۔اس کے بعد دلہن کے رشتہ داروں نے اس کی شادی اس کے کزن کے ساتھ طے کی، دلہن نے اپنے اہلخانہ کے اس فیصلے کو مان لیا۔دریں اثنا، دولہے نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ دلہن کے گھر والے وہ بھارتی 7 لاکھ روپے کی رقم واپس کریں جو اس کے خاندان نے شادی کی تیاریوں اور تقریبوں پر خرچ کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…