لاہور(این این آئی) لاہور میں ٹرام چلانے کیلئے پنجاب حکومت نے نجی سرمایہ کاروں کی مددحاصل کرنے کافیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو چند روز قبل ٹرام منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ ایل ڈی اے نے پراجیکٹ کی لاگت ، فنڈنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت
منصوبے کی تکمیل پر رائے دی ہے ۔کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس چلائی جائے گی۔ٹرام سروس پر روانہ 40 ہزار افراد سفر کریں گے ۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق 19 کلومیٹر ٹرام سروس ٹریک کی تعمیر پر 3 سال میں مکمل ہوگی اور پنجاب حکومت 40 سال تک نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے یہ منصوبہ چلا سکے گی۔