جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

برطانیہ میں مہنگائی30 برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

لندن (آن لائن) برطانیہ میں رواں سال مہنگائی کی شرح تین دہائیوں میں بلند ترین سطح پر ہے، دسمبر میں مہنگائی کی شرح 5.4 پر تھی لیکن تنخواہوں میں کمی، کھانے پینے کی چیزوں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے

مطابق مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کو خوراک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا پیش آسکتا ہے۔ برطانیہ میں واقع ایک فوڈ بینک نے گزشتہ برس 165 ٹن کھانا لوگوں میں بانٹا تھا جو کہ تقریباً 17 ہزار افراد کے لیے تھا، تاہم فوڈ بینک کے منیجر کا کہنا ہے کہ 2022 میں ممکنہ طور پر لوگوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔منیجر کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا ہے کہ 20 ہزار افراد کو کھانا کھلانا ہوگا، اور اگر مہنگائی زیادہ بڑھی تو یہ تعداد 25 ہزار تک پہنچ سکتی ہے، یہ واقعی ایک برا خواب ہے، بْری سے بْری صورتحال میں شاید لوگوں کی تعداد 30 ہزار ہو جائے۔واضح رہے کہ ٹرسل ٹرسٹ کی جانب سے چلنے والے اس فوڈ بینک کے لیے رقم عوام کی جانب سے خیرات کی جاتی ہے، یہ رقم مقامی سپر مارکیٹوں میں مختلف مقامات پر اکھٹی کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ اقتصادی صورتحال نے ایسے کئی افراد کو امداد طلب کرنے پر مجبور کر دیا ہے جو لوگ کھانے کے پارسل نہیں لیتے تھے۔برطانیوی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز کی قیمتیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اس لیے وہ امداد لینے پر مجبور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…