جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

سرائے عالمگیر سے لاپتہ ہونے والی سعودی پلٹ فیملی کی کار مل گئی

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجوانوالہ(این این آئی)پولیس نے لاپتہ ہونے والی فیملی کی کار نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹ کی پارکنگ سے برآمد کر لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تین ہفتے قبل سعودی عرب سے آنے والی پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے فاروق ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنے 4 بچوں سمیت پر

اسرار طور پر غائب ہوگئی ہے، پولیس حکام کے مطابق لاپتہ سعودی پلٹ فیملی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، لاپتہ فیملی جس کار میں گھر سے نکلی تھی وہ کار نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے برآمد ہوگئی ہے۔سرائے عالمگیر پولیس نے بتایا کہ گاڑی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹ کی پارکنگ سے برآمد ہوئی، گاڑی کی فرنٹ نمبر پلیٹ پر اسٹیکر لگا کر نمبر پلیٹ کو چھپایا گیا تھا، اور تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاپتہ فیملی کا نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں اپنا فلیٹ تھا، تاہم وہ اپنے فلیٹ میں گئے یا لائے گئے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو قبضہ میں لے لیا اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی سی سی کیمرے کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہے ، متاثرہ فیملی کے فلیٹ کی مختلف پہلو سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ تین ہفتے قبل سعودی عرب سے آنے والی سائرہ نامی خاتون اور اس کے بچے گھر سے کار پر شاپنگ کے لیے گئے تھے، تاہم راستے میں پراسرار طور پر تمام افراد لاپتہ ہوگئے، اغوا ہونے والوں میں والدہ سائرہ،14 سالہ ابراہیم، 13 سالہ وردہ، 9 سالہ نرمین اور 6 سالہ محمد ارحم شامل ہے، بچوں کے والد کی مدعیت میں ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…